انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی اور آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین کو ٹورنامنٹ میں باؤلنگ کرنے سے روک دیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون گرین کو آئی پی ایل میں باؤلنگ سے منع کیا، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں سوالات اٹھائے جانے لگے ہیں۔
پی ایس ایل میں نیا تنازع، فخر زمان پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد
کیمرون گرین کو 25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے خریدا تھا، کیمرون گرین آئی پی ایل کے مجموعی طور پر تیسرے جبکہ مہنگے ترین اوورسیز پلیئر ہیں تاہم انھوں نے ممبئی انڈینز کیخلاف میچ میں باؤلنگ نہیں کی۔
ہائی اسکورنگ میچ میں کے کے آر کو شکست کے بعد ہر کسی نے کیمرون گرین کی باؤلنگ سے غیر حاضری کو نوٹ کیا، کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے کیمرون گرین کے حوالے سے سوال پر کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے پوچھیں۔
تماشائیوں کے بغیر پی ایس ایل ، پی سی بی کو کتنا نقصان ہو گا؟
دوسری جانب ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کیمرون گرین کو کمر کے نچلے حصے میں انجری کی احتیاط کے سبب مختصر وقت کے لیے باؤلنگ سے روکا ہے، کے کے آر کو اس حوالے سے باقاعدہ بتا دیا گیا تھا۔ ان کی 10 سے 12 روز میں باؤلنگ میں واپسی ہو سکتی ہے۔
