دادو ماڈل کرمنل کورٹ نے ام رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کے قتل کیس میں نامزد تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
عدالت نے ام رباب چانڈیو اہلخانہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا ، گزشتہ سماعت پر گواہان کے بیانات اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
ثناء یوسف قتل کیس ، ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا گیا
17جنوری 2018 کو امِ رباب چانڈیو کے والد، دادا اور چچا کو میہڑ میں قتل کیا گیا تھا۔ آٹھ سال پرانے مقدمہ میں دو ارکان سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان نامزد تھے، جن میں چار ملزمان جیل میں اور چار ضمانت پر ہیں۔
عدالت کے فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ام رباب نے کہا کہ کسی ایک ملزم کو سزا نہ ہونا عجیب ہے ، وہ ملزمان جو 3 سالوں تک روپوش رہے ان کو بھی سزا نہیں ہوئی۔
عدالت نے جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
ام رباب کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ میرے گھر تک محدود نہیں تھا بلکے یہ سندھ کے جاگیرداری نظام کے خلاف مظلوم عوام کی جدوجہد پر مشتمل تھا، دو دو اضلاع میں کرفیو لگا کر فیصلہ دیا گیا، فیصلے سے ثابت ہوا کہ سرداروں کو لائسنس دیا گیا ہے ، آپ جس کو چاہیں قتل کر سکتے ہیں۔
