مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں۔
نجی چینل سے گفتگو میں خرم شہزاد نے کہا کہ ملک میں پہلے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ 24 دن کا تھا جو اب بڑھ کر 4 ہفتوں کا ہو گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے نومبر میں 1248 ارب روپے قرض لیا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
خرم شہزاد نے کہا کہ مارچ اور اپریل کے لیے تیل کے ذخائر کافی ہیں اور سپلائی کے حوالے سے کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں ، ذخائر میں مزید بہتری آرہی ہے۔
مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کرکے سوا ارب روپے کی سپورٹ فراہم کی گئی ہے، حکومت کفایت شعاری کی مثال قائم کر رہی ہے، عوام بھی قومی مفاد میں ساتھ دیں۔
