بلوچستان کے ضلع چمن اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 14 کلومیٹر اور زلزلے کا مرکز چمن سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا۔
خاران اور گرد و نواح میں 3.6 شدت کا زلزلہ
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے اب تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
