کراچی کے کلفٹن میں ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی ،آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، کے ایم سی کی فائر فائٹنگ ٹیم آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
چین کے ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی ، 22 افراد ہلاک
ڈی سی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ آگ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے اے ٹی ایم بوتھ میں لگی ،آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ تک رسائی کیلئے دروازوں کو کٹر کے ذریعے کاٹا جا رہا ہے تاکہ اندر پھنسے کسی بھی فرد کو بروقت نکالا جا سکے اور آگ پر قابو پایا جا سکے۔
