عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے لیے محبت بھرا پیغام اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ 13 سال پہلے یہی وہ تھیں جنہوں نے دوسری تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے، لیکن آج کے دن انہوں نے میری زندگی کو ہمیشہ کے لیے خوشیوں سے بھر دیا تھا۔ اس وقت سے لے کر اب تک کا ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب ہے، الحمدللہ۔
ثانیہ اشفاق کے سنگین الزامات، عماد وسیم کی موجودہ اہلیہ کا دوٹوک ردعمل
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کبھی اندازہ نہیں تھا کہ محبت اتنی طاقتور ہو سکتی ہے، جب تک میں نے آپ کو نہیں پایا تھا۔ سالگرہ مبارک میری محبت۔
گلوکار نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی چند خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں دونوں کے ایک ساتھ گزارے گئے یادگار اور خوشگوار لمحات نمایاں تھے۔ ان تصاویر میں ان کی باہمی محبت، قربت اور ایک دوسرے کے ساتھ مضبوط رشتے کی جھلک واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
آغا علی کا دوسری شادی کے حوالے سے دلچسپ مؤقف سامنے آ گیا

ان کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی، جہاں سوشل میڈیا صارفین اور شوبز شخصیات نے جوڑے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے مضبوط اور خوشگوار رشتے کو سراہا۔ مختلف صارفین نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ نے 2012ء میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی مشترکہ زندگی کا آغاز کیا۔ اس خوشگوار ازدواجی رشتے کے دوران اللہ تعالیٰ نے انہیں دو بیٹوں اور ایک بیٹی کی نعمت سے نوازا۔

