پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر حسن علی پر جرمانہ عائد کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق حسن علی نے میچ ریفری کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کر لی، میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا۔
پی ایس ایل: لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے سیکیورٹی پروٹوکول کی دھجیاں اڑا دیں
پی سی بی کا کہنا ہے لپ حسن علی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون کے آرٹیکل 2.5 کی خلاف ورزی کی۔ یہ خلاف ورزی میچ میں آوٹ کرنے کے بعد اکسانے کے لیے زبان استعمال کرنے، ایکشن اور نامناسب اشارے کرنے کے حوالے سے ہے۔
واضح رہے حسن علی نے 19 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے حسیب اللّٰہ کو آوٹ کرنے کے بعد ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔
