لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کو جیت کے لیے ہدف دے دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدرآباد کے درمیان میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگز مین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔ اور حیدر آباد کنگزمین کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین 54 رن بنا کر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز نے بھی نصف سنچری اسکور کی۔
حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے میرڈیتھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے بغیر ففٹی کے سب سے بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور حیدر آباد کنگز مین نے ایونٹ میں ابھی ایک ایک میچ کھیلا ہے۔ جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹیبل پوائنٹس پر دونوں ٹیموں کے صفر، صفر پوائنٹس ہیں۔
