وفاقی حکومت سے منسوب اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جعلی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی حقیقت سامنے آ گئی۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔
فیکٹ چیک: کیا مریم اورنگزیب کی پرانی ویڈیو کو نئے اسموگ لاک ڈاؤن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے؟
قبل ازیں یہ خبریں آئی تھیں کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔
