نیپال کے سابق وزیرِ اعظم کے پی شرما اولی اور سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک کو گرفتار کر لیا گیا۔
حکام کے مطابق کے پی شرما اولی کو گزشتہ ستمبر میں جین زیڈ کی قیادت میں ہونے والے کرپشن کے خلاف مظاہروں کے دوران درجنوں ہلاکتوں کو روکنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
بحرین نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والا بھارتی شہری گرفتار کرلیا
سابق وزیر اعظم کی گرفتاری اس وقت سامنے آئی جب مظاہروں کے دوران تشدد کی تحقیقات کرنے والے ایک پینل نے سفارش کی تھی کہ کے پی اولی کے خلاف غفلت کا مقدمہ چلایا جائے۔
گزشتہ ستمبر میں پولیس کریک ڈاؤن، پرتشدد واقعات اور بدامنی کے دوران 76 افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد کے پی اولی مستعفی ہو گئے تھے۔
