ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات کی بات کرتا ہے مگر پس پردہ زمینی حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے لیکن ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا۔
محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی پالیسیوں میں تضاد پایا جاتا ہے، ایرانی افواج امریکا کی ممکنہ زمینی آمد کا انتظار کر رہی ہیں۔
ایران کا این پی ٹی سے علیحدہ ہونے پر غور
ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ ایران امریکا کے اتحادیوں کو سزا دینے کے لیے تیار ہے، امریکی افواج کی آمد کے لیے ایران کے میزائل مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ اس جنگ کا ایک متحرک حصہ ہے، جنگ اپنے انتہائی حساس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، یمنی حوثی اسرائیل کو بڑے سرپرائز دینے کے لیے تیار ہیں۔
