پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا 6 سال بعد لندن کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا، اسلام آباد سے لندن پہلی پرواز آج روانہ ہو گی۔
سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی اور پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی آئی اے کی لندن کے لئے پروازوں کی بحالی کا افتتاح کر دیا۔
پی آئی اے کو امارات کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، فلائٹ شیڈول جاری
اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ لندن کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی خوش آئند ہے، اقدام پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا عکاس ہے، کراچی سے بھی لندن کیلئے پروازوں کا آغاز ہونا چاہیے۔
سیکرٹری دفاع محمد علی نے کہا کہ پی آئی اے اور لندن کا کئی دہائیوں کا ساتھ ہے، بدقسمتی سے گزشتہ 6 سالوں سے یہ تعلق معطل تھا، آج کا دن پاکستان کی ہوا بازی کی صنعت کیلئے ایک اہم دن ہے۔
