امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ اسحق ڈار کی ایک اہم ٹویٹ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد یہ معاملہ عالمی سطح پر خبروں کی زینت بن گیا۔
اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ایران نے 20 پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے، روزانہ 2 پاکستانی جہاز اس اہم بحری گزرگاہ سے روانہ ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیشرفت ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ کشیدگی کے دوران خاص اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز عالمی تیل کی ترسیل کے لیے ایک کلیدی راستہ سمجھا جاتا ہے۔
I am pleased to share a great news that the Government of Iran has agreed to allow 20 more ships under the Pakistani flag to pass through the Strait of Hormuz; two ships will cross the Strait daily.
This is a welcome and constructive gesture by Iran and deserves appreciation. It…
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 28, 2026
امریکی صدر کی طرف سے اس ٹویٹ کا شیئر ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور ایران کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
