نائب وزیرِ اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار سے مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں اقتصادی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر ہم آہنگی جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ کے پاکستان پہنچنے کے بعد چاروں وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہو گی۔ جس میں ایران میں جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ ، غزہ سمیت حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ
اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ایران سے بات چیت جاری ہے، ایمانداری اور نیک نیتی سے تنازع ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، دوست ممالک بھی بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔
