بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا دائیں آنکھ میں تکلیف کے باعث طبی معائنہ کیا گیا۔
پمز اسپتال کے آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عارف خان نے ان کا طبی معائنہ کیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کی دائیں آنکھ میں ‘پوسٹیرئیر ویٹریئس ڈیٹچمنٹ’ کی تشخیص ہوئی ہے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلئے مقرر
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان کی دائیں آنکھ میں دھندلاہٹ اور سیاہ دھبے نمایاں ہو رہے ہیں، جبکہ انہیں آنکھ میں فلیشز اور سر میں درد کی شکایت بھی ہے۔
ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو عینک کے باقاعدہ استعمال، مختلف آئی ڈراپس اور دیگر ادویات تجویز کی ہیں اور چار ہفتوں بعد دوبارہ طبی معائنے کا مشورہ دیا ہے۔
