ایران نے جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے این پی ٹی سے علیحدہ ہونے پر غور شروع کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اقدام کا مقصد آئی اے ای اے کے معائنہ کاروں کے بھیس میں امریکا اور اسرائیل کی جاسوسی سے بچنا ہے۔
پارلیمنٹ سمیت متعلقہ ادارے این پی ٹی سے ایران کے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں، واضح ہو چکا ہے کہ ایران کے این پی ٹی میں رہنے کا جواز ہی نہیں بچا۔
ایران کا 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ این پی ٹی کے تحت آئی اے ای اے کو یقینی بنانا ہے کہ ایران کو پُرامن نیوکلیئر ٹیکنالوجی اور آلات تک رسائی ملے، ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری ہیں، آئی اے ای اے مذمت تک نہیں کر رہی۔
