ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ، این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں مزید بارشوں اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش کا سلسلہ جاری رہا ، بنوں میں شدید بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
دوسری جانب این ڈی ایم اے نے بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواکے بالائی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
این ڈی ایم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، کراچی ، کوئٹہ، ژوب، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین اور چمن میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
