ایرانی پاسداران انقلاب نے تازہ حملوں میں 500 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی کرنے اور امریکی ایف 16 طیارہ مارگرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
صوبہ فارس کے شہر شیراز میں ایرانی دفاعی نظام نے مہنگا امریکی MQ-9 ڈرون بھی مار گرایا ہے۔ پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی ڈرون کو مار گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
دشمنوں کو سرزمین نہ دیں، ایرانی صدر کا خطے کے ممالک کو واضح پیغام
ادھر ایران کی جانب سے داغے گئے ڈرونز کویت کے ہوائی اڈے پر جا گرے جس سے ہر طرف آگ بھڑک اٹھی۔ ڈرونز گرنے کی وجہ سے کویت کے ہوائی اڈے پر ریڈار سسٹم کو بری طرح نقصان پہنچا۔
اس کے علاوہ ایران نے ایران کے اسٹیل پلانٹس پر حملوں کے جواب میں بحرین کی البا المونیم اور ایمریٹس گلوبل المونیم تنصیبات پر حملے کیے۔
امریکا جلد ایران سے نکل جائے گا، مقاصد حاصل کر لیے، امریکی نائب صدر
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین اور خطےمیں امریکی و اسرائیلی صنعتوں پر شدید حملے کیے ہیں، آئندہ ایرانی صنعتوں پر حملہ ہوا تو نتیجہ سوچ سے برا ہو گا۔
