تہران: ایرانی فوج نے مختلف حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی اہلکاروں اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی فوج کے مطابق دو مختلف مقامات پر امریکی فوجی ٹھکانوں کو گائیڈڈ میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ دبئی میں ایک مقام پر تقریباً 400 امریکی فوجی موجود تھے جبکہ دوسرے مقام پر 100 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔
ترجمان کے مطابق حملوں کے بعد کئی گھنٹوں تک ایمبولینسیں زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو منتقل کرتی رہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو سمجھنا ہو گا کہ یہ خطہ امریکی فوجیوں کے لیے قبرستان بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمنوں کو سرزمین نہ دیں، ایرانی صدر کا خطے کے ممالک کو واضح پیغام
دوسری جانب لبنان کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں 9 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق دو اہلکار اینٹی ٹینک میزائل حملے میں جبکہ 7 فوجی حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں زخمی ہوئے۔
