اسلام آباد: ایران نے مزید دو پاکستانی جہازوں کو خلیج فارس سے آبنائے ہرمز کے ذریعے پاکستان جانے کی خصوصی اجازت دے دی۔
شپنگ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی جہاز ملتان اور چارٹر جہاز پی الیکی اب آبنائے ہرمز سے باہر نکل آئے ہیں۔ چارٹر جہاز پی الیکی میں ساڑھے 8 کروڑ لیٹر خام تیل لدا ہوا ہے اور دونوں جہاز 31 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے۔
دونوں جہاز جنگ شروع ہونے کے بعد تقریباً ایک ماہ سے خلیج فارس میں پھنسے ہوئے تھے۔ اور گزشتہ روز انہوں نے خلیجی ممالک کے قریب سے اپنا سفر شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران جنگ، بھارتی تجزیہ کار پاکستان کے کردار کو سراہنے پر مجبور
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی حکام نے پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گذرنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔ جو خطے میں پاکستان کی توانائی اور شپنگ کی حفاظت میں اہم کردار کے طور پر دیکھی جاتی ہے۔
