تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر خطے کے ممالک واقعی سلامتی اور ترقی چاہتے ہیں تو اپنی سرزمین دشمنوں کو جنگی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہ کرنے دیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایران حملے میں پہل نہیں کرتا۔ لیکن اگر ہماری تنصیبات یا اقتصادی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو ہم بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی زمین کو اسلحہ یا فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔ تاکہ علاقے میں امن و استحکام قائم رہ سکے۔
We have said many times that Iran doesn’t carry out preemptive attacks, but we will retaliate strongly if our infrastructure or economic centers are targeted.
To the countries of the region:
If you want development and security, don’t let our enemies run the war from your lands.— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) March 28, 2026
ماہرین کے مطابق ایرانی صدر کا یہ بیان اس تشویش کی عکاسی کرتا ہے کہ ایران اپنی دفاعی حکمت عملی کے تحت اعلی سطح کی حفاظت اور ردعمل کو یقینی بنانا چاہتا ہے۔ جبکہ علاقائی ممالک کو بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
