اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکاروں کے خلاف ہیلمٹ نہ پہننے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
چیف ٹریفک افسر محمد سرفراز ورک کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 سے زائد پولیس اہلکاروں کو بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو استثناء نہیں دیا جائے گا۔ یہ اقدام سڑکوں پر ٹریفک کی حفاظت اور حادثات کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
چیف ٹریفک افسر نے مزید کہا کہ آئندہ اگر کوئی پولیس اہلکار بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلاتا پایا گیا تو نہ صرف چالان کیا جائے گا بلکہ اس کی موٹرسائیکل بھی عارضی طور پر بند کردی جائے گی۔
اس اقدام کو پولیس اور عوام دونوں کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے تاکہ سڑکوں پر محفوظ ماحول قائم رکھا جا سکے۔
