امریکا ایران جنگ میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی پیشکش اور امریکی اعتماد پر بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا۔ جبکہ بھارتی تجزیہ کار بھی پاکستان کے ثالثی کے کردار کو سراہنے پر مجبور ہو گئے۔
بھارتی تجزیہ کار بھی امریکا ایران جنگ کے دوران پاکستان کے کردار کو سراہنے لگے۔ اور امریکا کے پاکستان کے بڑھتے اعتماد پر تبصرے کرنے لگے۔ جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کا اپنا میڈیا تنقید کا نشانہ بنانے لگا۔
ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے کردار پر بھارتی اینکرز بار بار منفی رنگ دینے کی کوشش کرتی رہیں۔ لیکن بھارتی تجزیہ کار نے جنگ میں پاکستان کی ثالتی کے رویئے کو سراہا۔
بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان ہمارا دشمن ہونے کے باوجود اس وقت جنگ میں بڑا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اگر پاکستان اپنے مقاصد میں کامیاب ہو گیا تو یہ بھارت کے لیے ایک بڑا سبق ہو گا۔
تجزیہ کار نے جنگ میں پاکستان کے کردار کو نمبر ون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کردار کو امریکا بہت اہمیت دے رہا ہے۔ جبکہ امریکی دستاویزات بھی پاکستان کے ذریعے ایران کو فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس کردار پر دنیا بھر کا اعتماد اس پر بحال ہو گا۔
