بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نجی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز انجن فیل ہو گیا جس کے باعث پائلٹس نے فوری اقدام کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔
طیارہ دلی ائیرپورٹ پر محفوظ طریقے سے اترا اور تمام مسافروں کو بغیر کسی نقصان کے باہر نکال لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں میں ابتدائی خوف و ہراس پایا گیا، تاہم طیارے کے عملے نے ہنگامی صورتحال پر قابو پا کر ان کی حفاظت یقینی بنائی، ائیرپورٹ حکام نے بھی اس ہنگامی لینڈنگ کے دوران مکمل تعاون فراہم کیا۔
ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے امدادی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فضائی حفاظتی اصولوں اورایئرلائن کی ہنگامی تیاری کی اہمیت کواجاگرکرتا ہے، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاکہ انجن فیل ہونے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اورمستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
اس ہنگامی واقعے کے باوجود تمام مسافروں کی حفاظت یقینی بنائی گئی اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
