راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کے خلاف 215 رنز کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنا کر نیا عالمی اور قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔
پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کے دیئے گئے 215 رنز کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔ اس کارنامے سے قبل دنیا میں بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 رنز تھا، جو واشنگٹن نے میجر لیگ میں لاس اینجلس کے خلاف بنایا تھا۔
اسی طرح پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی پشاور زلمی نے نیا ریکارڈ بنایا۔ اننگز پاکستان ڈومیسٹک میں بغیر کسی کھلاڑی کی ففٹی کے سب سے بڑا اسکور بن گیا۔ اس سے پہلے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اننگز میں بغیر ففٹی 209 رنز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش حکومت نے آئی پی ایل نشریات بحال ہونے کی خبروں کی تردید کر دی
میچ میں پشاور زلمی کے کسی بھی کھلاڑی نے نصف سنچری نہیں بنائی، تاہم ٹیم نے باہمی تعاون اور مضبوط بیٹنگ لائن اپ کے ذریعے مشکل ہدف حاصل کر لیا۔
