واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران میں اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ اور واشنگٹن کی اس جنگ میں طویل عرصے تک رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا جلد ہی ایران سے اپنی فوجی موجودگی کم کرنا شروع کر دے گا۔ کیونکہ آپریشن کے بنیادی اہداف حاصل کیے جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع زیادہ دیر تک نہیں چلے گا۔ اور جنگ کے جلد خاتمے کی توقع ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کی عسکری صلاحیت کو مکمل طور پر کمزور کرنے کے لیے کچھ عرصہ مزید فوجی دباؤ برقرار رکھا جائے۔ تاکہ مستقبل میں تہران کی جانب سے کسی بھی قسم کی مزاحمت کا امکان کم سے کم ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ فوجی کارروائیوں کا تسلسل اسی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد ایران کو دوبارہ جارحانہ اقدامات سے روکنا ہے۔ امریکا کا ہدف کسی طویل المدتی قبضے یا مستقل جنگ میں الجھنا نہیں بلکہ مخصوص سیکیورٹی اہداف کا حصول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا چین نے جنگ کا اعلان کر دیا؟ سینکڑوں ڈرونز سرحد پر بھیج دیئے
امریکی نائب صدر نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد عالمی سطح پر توانائی کی منڈیوں میں استحکام آئے گا۔ اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی متوقع ہے۔ جس سے عالمی معیشت کو ریلیف ملے گا۔
