ایران کے صوبہ فارس میں پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی ایف-16 طیارے کو نشانہ بنایا ہے، ایرانی حکام کے مطابق یہ کارروائی ملکی فضائی حدود کی حفاظت کے لئے کی گئی۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں امریکی طیاروں کو نقصان پہنچایا گیا اور حملے کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
اس پیش رفت کے بعد بین الاقوامی برادری کی توجہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کی جانب مرکوز ہو گئی ہے۔
ایران کا بڑا فیصلہ، آبنائے ہرمز سے امدادی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت
ایرانی فوج نے اعلان کیا کہ فضائی دفاعی اقدامات مکمل طور پر کنٹرول میں ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید کارروائی کی جا سکتی ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے اس دعوے پر ابھی تک باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
