تہران نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے امدادی بحری جہازوں کو گزرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی سفیر برائے اقوام متحدہ کے مطابق اس حوالے سے باقاعدہ اتفاق ہو گیا ہے تاکہ انسانی بنیادوں پرامدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے امدادی سامان کے جہازوں کو باحفاظت راستہ فراہم کیا جائے گا جبکہ اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لئے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ٹرمپ کا متنازع بیان، سعودی ولی عہد سے متعلق سخت زبان استعمال
سفیر نے کہا کہ امدادی سامان لے جانے والے جہازوں کی آمدورفت کو تیزکرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے تاکہ ضرورت مند افراد تک فوری مدد پہنچ سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ افراد کو بلا روک ٹوک امداد کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کیساتھ قریبی تعاون کے ذریعے تمام آپریشنل انتظامات مکمل کئے جائیں گے۔
ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں انسانی امداد کی فراہمی کے لئے ایک مثبت قدم قراردی جا رہی ہے، جس سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔
