یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی اہم دورے پر قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے باہمی تعاون اور سیکیورٹی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
دوحہ پہنچنے پر یوکرینی صدرکا اعلیٰ حکام نے استقبال کیا جبکہ اس دورے کو خطے میں سفارتی سرگرمیوں کے تناظرمیں اہم قراردیا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں صدرزیلنسکی کا کہنا تھا کہ حقیقی سیکیورٹی شراکت داری اعتماد، باہمی احترام اورعملی تعاون پر مبنی ہوتی ہے۔
ٹرمپ کا متنازع بیان، سعودی ولی عہد سے متعلق سخت زبان استعمال
انہوں نے کہا کہ یوکرین عالمی سطح پراپنے شراکت داروں کی قدرکرتا ہے اور ہراس ملک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے جو امن اوراستحکام کے لئے کردارادا کررہا ہو۔
سیاسی مبصرین کے مطابق زیلنسکی کا یہ دورہ یوکرین کی سفارتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد عالمی حمایت کو مزید مستحکم کرنا اورخطے کے اہم ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
