لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے سنسنی خیز مقابلے میں پشاور زلمی نے راولپنڈیز کو شکست دے کر 215 رنز کا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔
زلمی نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور شاندار کم بیک کا مظاہرہ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث نے 47 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، جبکہ کپتان بابر اعظم نے 39 رنز بنائے، کوسل مینڈس نے بھی 31 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالا۔
میچ کے آخری لمحات میں عبدالصمد نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر 33 رنز بنائے، جس میں چار چھکے شامل تھے، جبکہ عامر جمال نے 5 گیندوں پر 17 رنز بنا کر فتح کو یقینی بنایا۔ مائیکل بریسویل 35 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
شائقین کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی جائے، پی ایس ایل فرنچائزز کی وزیراعظم سے اپیل
اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 214 رنز کا بڑا مجموعہ اسکور کیا تھا۔ یاسر خان 83 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 41 اور کامران غلام نے 37 رنز بنائے۔
زلمی کی جانب سے عماد بٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر جمال، علی رضا اور ریشاد حسین نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ زلمی نے ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔
