حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی چیٹ بوٹس صارفین کی ہدایات پر درست طور پر عمل کرنے میں پہلے کے مقابلے میں کم مؤثر ہوتے جا رہے ہیں۔
مطالعے کے مطابق جدید اے آئی چیٹ بوٹس، جو صارفین کو معلومات فراہم کرنے اور مختلف امور میں رہنمائی دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، بعض اوقات دی گئی ہدایات کو مکمل طور پر فالو نہیں کرتے یا ان پر جزوی طور پر عمل کرتے ہیں۔
ڈیٹا سیکیورٹی کو خطرہ، گوگل کی وارننگ جاری
یہ مسئلہ خاص طور پر ان صورتوں میں زیادہ نمایاں ہوتا ہے جہاں ہدایات پیچیدہ ہوں یا ان میں متعدد مراحل شامل ہوں۔
ماہرین کے مطابق اس رجحان سے یہ خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ اے آئی سسٹمز کی عملی افادیت متاثر ہو سکتی ہے، خصوصاً ایسے شعبوں میں جہاں درست اور فوری رہنمائی انتہائی اہمیت رکھتی ہے، جیسے صحت، تعلیم اور فیصلہ سازی سے متعلق معاملات۔
یوٹیوب نے کمائی اور شراکت داری بڑھانے کے لیے نئے ٹولز متعارف کروا دیے
تحقیق میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اے آئی چیٹ بوٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ ساتھ غلط رہنمائی، غیر متوقع جوابات اور ہدایات سے انحراف جیسے مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے پیش نظر بہتر نگرانی، معیار میں بہتری اور مؤثر کنٹرول میکانزم کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔
