ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دو روز سستا ہونے کے بعد سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا، گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 116 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 48 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس نرخ 4493 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
ملک میں چاندی کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا ہے ، چاندی کی فی تولہ قیمت 7454 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
