یونان کے جزیرہ کریٹ کے ساحل پر ایک اور کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق لیبیا سے یونان آنے والی کشتی بحیرہ روم میں جزیرہ کریٹ کے ساحل پر ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 22 تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔
یونان کشتی حادثے کے مرکزی انسانی اسمگلر کو 19 سال قید
کشتی میں سوار متعدد افراد لاپتہ ہو گئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کوسٹ گارڈ کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، متعدد لاشیں نکال لی گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق خراب موسم اور اوور لوڈنگ حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دی جا رہی ہے، یونان کے حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کرکے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
