پاکستانی اداکار آغا علی نے دوبارہ شادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بارے میں فیصلہ زندگی کے حالات اور قدرتی ترتیب کے مطابق ہی ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں دوبارہ شادی کا موقع ملا تو وہ اسے ایک نئے تجربے کے طور پر اپنائیں گے اور کوشش کریں گے کہ زندگی کو مزید بہتر انداز میں گزاریں، ساتھ ہی خوبصورت یادیں بنانے اور تجربات سے سیکھنے پر توجہ دیں۔
ثانیہ اشفاق کے سنگین الزامات، عماد وسیم کی موجودہ اہلیہ کا دوٹوک ردعمل
آغا علی نے مزید کہا کہ ان کے نزدیک شادی ایک اہم اور سنجیدہ مرحلہ ہے، جو اسی وقت ممکن ہوتا ہے جب یہ اللہ کی مرضی سے مقدر میں ہو۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک رشتے میں باہمی ہم آہنگی اور ساتھ مل کر زندگی کے لمحات کو بھرپور انداز میں جینا انتہائی اہم ہوتا ہے، تاکہ تعلق مضبوط اور دیرپا رہے۔
ان کے اس مؤقف کو مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر ان کے جواب کو سادگی اور حقیقت پسندی کی مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
بہن کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق حمزہ علی عباسی کی اہم وضاحت

واضح رہے کہ آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف نے سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران نافذ لاک ڈاؤن کے دنوں میں شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ برقرار نہ رہ سکا اور دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔
