حج 2026 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، حج پروازیں 18 اپریل سے 21 مئی تک جاری رہیں گی۔
پہلے روز 4 پروازیں مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوں گی، ابتدائی 15 دن عازمین کو صرف مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔
وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ 186 پروازیں مدینہ منورہ جبکہ 282 پروازیں جدہ کے لیے مختص کی گئی ہیں، جدہ کے لیے حج پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہو گا۔
حج پروازوں کی منسوخی سے متعلق خبروں کا ڈراپ سین
اسلام آباد سے 129، کراچی 124 ، لاہور 104 ، کوئٹہ 18،ملتان 34، سیالکوٹ 26، فیصل آباد 23 اور سکھر سے 5 پروازیں شیڈول ہیں۔
سرکاری اسکیم کےتحت 1لاکھ 19ہزار عازمین حج کی ادائیگی کریں گے، مجموعی طو ر پر 468 حج پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
