اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے امریکہ میں اپنے تمام سبسکرپشن پلانز کی ماہانہ فیس بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تازہ قیمتوں کے مطابق ہر درجے کے پلان میں اضافہ کیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کے تحت ایڈ سپورٹڈ پلان کی قیمت بڑھ کر ماہانہ $8.99 ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل یہ $7.99 تھی۔
بہن کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق حمزہ علی عباسی کی اہم وضاحت
اسی طرح اسٹینڈرڈ پلان کی فیس $17.99 سے بڑھا کر $19.99 ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔ پریمیم پلان بھی مہنگا کر دیا گیا ہے اور اب اس کی قیمت $26.99 ماہانہ ہو گئی ہے، جو پہلے $24.99 تھی۔
مزید برآں، اکاؤنٹ میں اضافی ممبر شامل کرنے کے لیے بھی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ایڈ-سپورٹڈ پلان کے تحت اضافی ممبر کی فیس $7.99 ماہانہ جبکہ ایڈ-فری پلان میں یہ فیس $9.99 ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ بہتر سروسز، نئے فیچرز اور معیاری مواد کی فراہمی کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ نیٹ فلکس گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی پالیسیوں اور مواد میں مسلسل توسیع کر رہا ہے، جس میں نئے فارمیٹس اور متنوع انٹرٹینمنٹ آپشنز شامل ہیں۔
لائیو بیوٹی مقابلے کے دوران امیدوار کے نقلی دانت گر گئے، ویڈیو وائرل
ماہرین کے مطابق اس اقدام سے کمپنی کی فی صارف آمدنی میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ یہ اضافہ عالمی سطح پر اسٹریمنگ مارکیٹ میں نیٹ فلکس کی مسابقتی پوزیشن کو مزید مستحکم کر سکتا ہے۔
