امریکی صدر نے ایک بار پھر ایران کے بعد اپنا اگلا ہدف کیوبا کو ٹھہرا دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے بعد کیوبا کیخلاف فوجی کارروائی ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران جنگ کے دوران ہی ایسا بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے امریکی فوجی کارروائیوں کا اگلا ہدف کیوبا کو ہی بتایا۔
ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 دن کیلئے موخر کرنے کا اعلان
علاوہ ازیں ایران کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ میں اہداف کے حصول سے دو ہفتے دور ہیں، نیٹو نے ضرورت پڑنے پر ہماری مدد نہیں کی۔ یہ رویہ یاد رکھیں گے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران سے بات چیت جاری ہے ، نتائج جلد سامنے آئیں گے۔
