پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی ذاتی زندگی ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جہاں ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق اور موجودہ اہلیہ نائلہ راجہ کے درمیان الزامات اور جوابی بیانات کا تبادلہ سامنے آیا ہے۔
ثانیہ اشفاق نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے تیسرے بچے کی امید کے دوران عماد وسیم اور نائلہ راجہ کے درمیان تعلقات شروع ہوئے، جس کے بعد دونوں نے شادی کی اور ان کی طلاق واقع ہوئی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عماد وسیم نے اپنے نومولود بیٹے سے اب تک ملاقات نہیں کی۔
بہن کے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق حمزہ علی عباسی کی اہم وضاحت

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ماضی میں عماد وسیم کی جانب سے ان کے ایک بچے کے اسقاط حمل کے لیے دباؤ ڈالا گیا اور اس دوران بھی وہ مبینہ طور پر بے وفائی کا شکار ہوئیں۔ ثانیہ اشفاق کے مطابق وہ اس وقت اپنے تین بچوں کی پرورش اکیلے کر رہی ہیں۔
لائیو بیوٹی مقابلے کے دوران امیدوار کے نقلی دانت گر گئے، ویڈیو وائرل
دوسری جانب، نائلہ راجہ نے ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی کو بچوں سے دور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور بچوں سے متعلق معاملات مکمل طور پر ان کے والد کے دائرہ اختیار میں ہیں۔ انہوں نے ثانیہ اشفاق سے درخواست کی کہ وہ سوشل میڈیا پر اس نوعیت کے بیانات دینے کے بجائے اپنی نجی زندگی پر توجہ دیں۔

اس کے جواب میں ثانیہ اشفاق نے نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اپنی زندگی میں مداخلت سے گریز کرنے کا مشورہ دیا اور انہیں اپنے کردار پر غور کرنے کی تلقین کی۔ ان کے مطابق اگر نائلہ ان کی زندگی میں شامل نہ ہوتیں تو صورتحال مختلف اور پرسکون ہو سکتی تھی۔
یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء اور ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
