کفایت شعاری مہم کے تحت راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
میٹرو انتظامیہ کے مطابق جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کا اختتامی وقت رات 9 بجے کر دیا گیا ، راولپنڈی صدر اسٹیشن سے میٹرو بس سروس کا آغاز صبح سوا 6 پر ہی ہو گا۔
میٹرو بس کے کرایوں میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا
واضح رہے اس سے پہلے اسلام آباد اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس رات 10 بجے تک چلتی تھی۔ لیکن بجٹ اور توانائی کی بچت کے پیش نظر یہ تبدیلی کی گئی ہے۔
