معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے منسوب منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے اپنے نام کے ذکر پر وضاحت دیتے ہوئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔
اداکار نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ حالیہ خبروں میں میرا نام غلط طور پر زیرِ بحث کیس کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے، جو حقیقت کے منافی ہے۔
لائیو بیوٹی مقابلے کے دوران امیدوار کے نقلی دانت گر گئے، ویڈیو وائرل

حمزہ علی عباسی نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے بہن کے پیشہ ورانہ اور قانونی امور ان سے بالکل جدا ہیں۔
اداکار نے اپنی بہن کو ایک قابل اور پیشہ ور شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور بھائی وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں اپنی بہن کی دیانتداری پر مکمل اعتماد ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں یقین ہے کہ متعلقہ ادارے انصاف کو یقینی بنائیں گے اور سچ سامنے آئے گا۔
ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا
حمزہ علی عباسی نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ انہیں اس کیس سے متعلق سوالات کا حصہ نہ بنایا جائے کیونکہ وہ اس معاملے میں کوئی فریق نہیں ہیں، اور اگر مستقبل میں ان کا نام دوبارہ اس کیس کے ساتھ جوڑا گیا تو وہ قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
