لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں سرجریز کے دوران ڈاکٹرز کے مقابلے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے سخت ایکشن لے لیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر میں 2 مختلف سرجریز کی جا رہی ہیں اور اسی دوران ڈاکٹر اور عملے کے ارکان وکٹری کا نشان بھی بناتے رہے۔
پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ، 15 ڈاکٹرز معطل
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کی ایم ایس اور ہیڈ آف گائنی ڈیپارٹمنٹ سے 3 روز میں جواب طلب کر لیا۔
اس کے علاوہ 4 ڈاکٹرز کی پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کو بھی معطل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مبینہ اقدامات طبی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہیں۔
