سری لنکا میں معمولی مقدار میں پیٹرول رکھنے پر شہری کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
سری لنکا کی عدالت نے 48 سالہ شخص کو غیر قانونی طور پر 4 لیٹر پٹرول رکھنے کے جرم میں 21 دن قید اور 1500 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
ملزم بی ایم لاسنتھا کمارا بالاسوریا کو پولیس نے نکاوراتیا مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا ، ملزم نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پیٹرول گھریلو استعمال کے لیے رکھا گیا تھا، تاہم عدالت نے اسے جرم قرار دیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
واضح رہے ایران جنگ کے بعد سری لنکا میں بھی ایندھن کا بحران ہے ، اس صورتحال نے عام زندگی کو متاثر کیا ہے اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔
