متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس الرٹ کے بعد دبئی اور ابوظہبی میں ہنگامی ٹیمیں تیار کر لی گئی ہیں، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ہوئی۔
بارش کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہو گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے وسط سے بارشوں کے نئے اور طویل سلسلے کا آغاز ہونے والا ہے۔
اس طرح کی موسمی صورتحال اپریل کے ابتدائی دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے حکام کی جانب سے حفاظتی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کے روز آسمان پر جزوی بادل چھائے رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے جبکہ منگل سے بادلوں کی آمد میں اضافہ ہوگا اور ہلکی بارش ہونے کی توقع ہے، بدھ کے روز بارش کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔
گرج چمک کے ساتھ بارشیں، بڑی پیشگوئی سامنے آ گئی
متحدہ عرب امارات کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، ماہی گیروں اور ساحل پر جانے والوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
