ایران کے خلاف جاری جنگ اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ نہیں ہوا۔
ماہرین اس کو غیر معمولی صورتِحال قرار دے رہے ہیں ، ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتیں نہ بڑھنے کی چند بڑی وجوہات میں امریکی ڈالر کی مضبوطی، سونے کی پہلے سے بلند قیمت، زیادہ اتار چڑھاؤ اور شرحِ سود میں اضافے کا خدشہ ہے۔
قیمت میں بڑے اضافے کے بعد سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا
تجزیہ کاروں کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑی تبدیلی دو صورتوں میں ہو سکتی ہے، اگر امریکی فیڈرل ریزرو شرحِ سود میں کمی کا واضح اشارہ دے یا ایران جنگ طویل ہو جائے اور عالمی معاشی خطرات مزید بڑھ جائیں۔
واضح رہے ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے 2 مارچ کو آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی، عالمی اسٹاک مارکیٹیں بھی متاثر ہوئیں تاہم سونا مستحکم رہا۔
