پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ شائقین کو اسٹیڈیمز میں آنے کی اجازت دی جائے۔
پشاور زلمی، لاہور قلندرز سمیت دیگر ٹیموں کے مالکان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں کا لازمی حصہ بن چکی ہے اور شائقین کی موجودگی ہی اس لیگ کی اصل روح ہے۔
فرنچائز مالکان کے مطابق اسٹیڈیم میں شائقین کی توانائی، جوش اور رنگینی کو بہت زیادہ مِس کیا جا رہا ہے جو میچز کے ماحول کو منفرد بناتی ہے۔
سنٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر پی سی بی کا نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس
واضح رہے کہ تیل کے بحران کے باعث اس وقت پی ایس ایل میچز میں شائقین کے داخلے پر پابندی عائد ہے، جس کے باعث تمام میچز اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر کھیلے جا رہے ہیں۔
