تھائی لینڈ کے معروف بیوٹی مقابلے کے دوران لائیو شو میں امیدوار کمولوان چاناگو کے نقلی دانت گر گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 18 سالہ امیدوار مس گرینڈ تھائی لینڈ 2026 کے ابتدائی مرحلے میں اسٹیج پر اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے اوپری دانتوں کی وینیرز ڈھیلی ہو کر باہر آ گئیں۔

اداکارہ ہانڈے ارچل سمیت متعدد شوبز شخصیات منشیات کیس میں گرفتار
یہ واقعہ لائیو اسٹریمنگ کے دوران پیش آیا، جس کے باعث ویڈیو فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تاہم صورتحال کی نزاکت کے باوجود امیدوار نے گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے انتہائی پیشہ ورانہ انداز اپنایا۔
انہوں نے مختصر وقفے کے بعد خود کو سنبھالا، دانت درست کیے اور نہ صرف اپنی واک مکمل کی بلکہ اپنی پرفارمنس بھی اعتماد کے ساتھ جاری رکھی۔
ذوالقرنین سکندر اور رجب بٹ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا
سوشل میڈیا صارفین اور ناظرین کی جانب سے ان کے حوصلے، خود اعتمادی اور پیشہ ورانہ رویے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے، جبکہ یہ واقعہ غیر متوقع ہونے کے باوجود ان کی مضبوط اسٹیج پریزنس کی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔
https://twitter.com/kulis_magazin/status/2037443315021328509
