حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 321 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ تاہم مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 روپے 73 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہوں نے متعلقہ حکام کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی، جس میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے اور ڈیزل کی قیمت 203 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی۔
کوہاٹ میں گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت 56 ارب روپے کا اضافی بوجھ خود برداشت کرے گی اور اس وقت پاکستان دو اہم محاذوں پر کردار ادا کر رہا ہے جبکہ حکومت عوامی ریلیف کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
