ایران نے اسرائیلی حملے کے جواب میں اسرائیل پر کلسٹر بموں سے حملہ کر دیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ایران نے تل ابیب میں کثیر المنزلہ عمارتوں کو نشانہ بنایا جبکہ میزائل اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی سائرن بج اٹھے اور شہری شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے، اسرائیل نے کلسٹر بم حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت کی الشویخ بندرگاہ پر امریکا کے چھ بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں سے تین تباہ اور تین کو شدید نقصان پہنچا۔ مزید یہ کہ دبئی میں ساحل اور ایک ہوٹل پر خودکش ڈرون حملوں میں امریکی اہلکاروں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق وعدہ صادق چہارم نامی آپریشن کے تحت یہ حملے کیے گئے، جبکہ سعودی عرب کے علاقے الخرج میں پرنس سلطان ایئربیس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 دن کیلئے موخر کرنے کا اعلان
ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی دو فیکٹریوں، ایک پاور پلانٹ اور نیوکلیئر سائٹ کو نشانہ بنایا، جو امریکی سفارتکاری کے لیے دی گئی مہلت کے خلاف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان حملوں کے حوالے سے امریکا کو اعتماد میں لیا گیا۔
