آج سے مٹی کا تیل 4 روپے 66 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 433 روپے 40 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہو گا۔
دوسری جانب پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 335 روپے 86 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 95 روپے 59 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پرآئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 203 روپے 88 پیسے فی لیٹر پی ڈی سی کی مد میں ادا کرے گی۔
