اسلام آباد، وزیراعظم شہبازشریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے پیش کی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی اضافے والی سمری مسترد کردی جس میں پیٹرول کی قیمت 95 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 203 روپے فی لیٹرکرنے کی تجویز شامل تھی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 56ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کریگی، پاکستان اس وقت دو محاذوں پر اہم ترین کردارادا کررہاہے، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے بھرپور کردارادا کررہاہے، پاکستان کی سفارتی کوششیں مسلم امہ کےبہتر مفاد میں ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مفاہمت کیلئے بھرپور کردارادا کررہےہیں، جنگ رکوانے کیلئے پاکستان اہم کردارادا کررہاہے۔
وزیراعظم اور کویت کے ولی عہد کا رابطہ، حملوں کی مذمت اور یکجہتی کا اظہار
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو اس وقت بدترین حالات کا سامناہے، فیلڈمارشل سیدعاصم منیر بھی کلیدی کردارادا کررہےہیں،
اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم چیلنجز کا بھرپور مقابلہ کررہے ہیں۔
کفایت شعاری کی مہم سے ایک ایک پیسہ بچا کر عام آدمی کو ریلیف د ے رہے ہیں، کفایت شعاری اب ہماری مشترکہ ذمہ داری بن گئی ہے، پوری دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دگنا ہوگئی ہیں۔
پاکستان دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہے، دنیا کی بڑی معیشتوں کو بھی بحران کا سامنا ہے، حکومت کو عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے، حکومت نے بروقت اقدامات سے مہنگائی کے طوفان کو روکا،عوام کفایت شعاری مہم میں حکومت سے تعاون کرے۔
